وکی پیڈیا کے مطابق ثاقب لکھنوی (Saqib Lakhnavi)، غزل گو شاعر، 24 نومبر 1949ء کو لکھنو میں انتقال کرگئے۔
اصل نام ذاکر حسین تھا۔ ثاقب تخلص اور لکھنؤ سے تعلق کی بنا پر لکھنوی کہلاتے تھے۔ 2 جنوری 1869ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے، تاہم بعد کے دور میں وہ لکھنؤ چلے گئے۔شہرت کی اصل وجہ اُن کا مجموعۂ کلام ’’دیوانِ ثاقب‘‘ ہے۔
تجارت سے آغاز کیا تھا، مگر اُس میں گھر کی ساری جمع پونجی ضائع کی۔ 1906ء میں ایران کے سفارت خانہ میں ملازم ہوگئے۔ 1908ء میں مہاراجا محمود آباد سے تعلق ہو گیا اور میر منشی کا عہدہ ملا، مگر تقسیمِ ہند کے بعد جب یہ ختم ہوا، تو گم نام ہوگئے اور یادِ الٰہی میں دن گزارنے لگے۔