2 نومبر، جارج بول کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق جارج بول (George Boole)، مشہور انگریز ریاضی دان، معلم، فلسفی اور منطقی، 2 نومبر 1814 ء کو لنکن شائر، انگلستان میں پیدا ہوئے۔
اپنی کتاب ’’دی لاز آف تھاٹ‘‘ (The Laws of Thought) کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، جس میں اُنھوں نے ’’بولین الجبرا‘‘ پیش کیا۔ ’’بولین منطق‘‘ کو عہدِ معلومات کی بنیادوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی، تاہم رسمی تعلیم سے واسطہ کم ہی رہا۔ لنکن کے ایک کتب فروش، ولیم بروک نے جارج بول کو لاطینی سیکھنے میں مدد کی، جسے اسکول آف تھامس بینبرج میں بھی سیکھ چکے تھے۔ جدید زبانوں کی تعلیم خود ہی حاصل کی۔16 سال کی عمر میں اپنے والدین اور اپنے سے چھوٹے تین بہن بھائیوں کے لیے کماؤ پوت بن چکے تھے اور ڈونکاسٹر کے ہائیھم اسکول میں پڑھانے لگے تھے۔ کچھ عرصہ لیورپول میں بھی پڑھایا۔
8 دسمبر 1864ء کو نمونیا کی وجہ سے کاؤنٹی کورک، آئرلینڈ میں انتقال کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے