معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "The World Ranking” کے مطابق سال 2023ء میں جرائم کے حوالے سے دنیا کا خطرناک ترین شہر "Caracas” ہے، جو "Venezuela” میں واقع ہے۔ "worldpopulationreview.com” کے مطابق رواں سال (2023ء) مذکورہ شہر میں جرائم کی شرح 83.76 فی صد ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر "Pretoria” ہے، جو "South Africa” میں واقع ہے۔ تیسرے نمبر پر "Papua New Guinea” کا شہر "Port Moresby” ہے۔ چوتھے نمبر پر "South Africa” کا شہر "Durban” ہے۔ پانچویں نمبر پر بھی "South Africa” ہی کا شہر "Johannesburg” ہے۔ چھٹے نمبر پر "Honduras” پر کا شہر "San Pedro Sula” ہے۔ ساتویں نمبر پر "Brazil” کا شہر "Rio de Janeiro” ہے۔ آٹھویں نمبر پر "Central America” کا شہر "Salvador” ہے۔ نویں نمبر پر "Brazil” کا شہر "Fortaleza” ہے۔ دسویں نمبر پر بھی "Brazil” ہی کا شہر "Recife” ہے۔
334 شہروں کی اس طویل فہرست میں "Pakistan” کے دو شہر بھی شامل ہیں، جن میں "Karachi” کی 96 ویں اور "Lahore” کی 228ویں پوزیشن درج ہے۔
اس فہرست میں "United Arab Emirates” کے شہر "Abu Dhabi” کو سب سے آخر یعنی 334ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہاں جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)