25 اکتوبر، جب عاقب جاوید نے ریکارڈ بنایا

Comrade Amjad Ali Sahaab

"espncricinfo.com” کے مطابق 25 اکتوبر 1991ء میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر عاقب جاوید (Aaqib Javed) نے شارجہ میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے 7 وکٹیں لیں۔
مذکورہ میچ میں عاقب جاوید نے ایک ہیٹ ٹرک بھی کی تھی۔ اس ہیٹ ٹرک کی خصوصیت یہ تھی کہ تینوں بلے باز ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیے گئے تھے۔ 37 رنز دے کر 7 انڈین بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجنا اُس وقت ایک ریکارڈ تھا۔ یہ ریکارڈ 10 سال تک قائم رہا۔ پھر اکتوبر 2000ء میں سری لنکن سپن باؤلر ’’مرلی دھرن‘‘ نے انڈیا کے خلاف 30 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کر کے اسے توڑا تھا۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے