معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "The World Ranking” کے مطابق پوری دنیا میں ’’نائجر‘‘ (Niger) وہ ملک ہے جہاں اوسطاً 17 سال 2 ماہ کی عمر میں لڑکی کی شادی کردی جاتی ہے۔
وسطی افریقائی ملک ’’کار‘‘ (CAR) اس فہرست میں دوسری پوزیشن پر ہے، جہاں اوسطاً 17 سال 3 ماہ کی عمر میں لڑکی بیاہ دی جاتی ہے۔ اس طرح 18 سال 8 ماہ کے ساتھ ’’بنگلہ دیش‘‘ (Bangladesh) کی تیسری، 20 سال 1 ماہ کے ساتھ ’’نیپال‘‘ (Nepal) کی چوتھی، 21 سال 1 ماہ کے ساتھ ’’نائجیریا‘‘ (Nigeria) کی پانچویں، 21 سال 3 ماہ کے ساتھ ’’کیوبا‘‘ (Cuba) کی چھٹی، 21 سال 4 ماہ کے ساتھ ’’انڈیا‘‘ (India) کی ساتویں، 22 سال کے ساتھ مصر (Egypt) کی آٹھویں، 22 سال 8 ماہ کے ساتھ ویت نام (Vietnam) کی نویں اور 23 سال 1 ماہ کی عمر میں خواتین کے بیاہے جانے کی اوسط عمر کے ساتھ ’’ایران‘‘ (Iran) کی دسویں پوزیشن بنتی ہے۔
اس فہرست میں 33 ممالک کا ذکر موجود ہے، جس میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ فہرست کے آخر میں ’’سویڈن‘‘ (Sweden) کو رکھا گیا ہے جہاں خواتین کو بیاہے جانے کی اوسط عمر 33 سال 8 ماہ درج ہے۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)