20 اکتوبر، لیڈیا ماریا چائلڈ کا یومِ انتقال

Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق لیڈیا ماریا چائلڈ (Lydia Maria Child)، غلامی کے خلاف کام کرنے والی امریکی مصنفہ،20 اکتوبر 1880ء کو میسا چوسٹس، امریکہ میں انتقال کرگئیں۔
11 فروری 1802ء کو میسا چوسٹس، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم کی طرف اپنے بھائی کی وجہ سے راغب اور متاثر ہوئیں، جو پہلے ایک ’’اتحاد پرست پادری‘‘تھا اور بعد میں "Harvard Divinity School”میں پروفیسر کے طور پر پڑھاتا تھا۔ 1828ء میں ڈیویڈ ایل چائلڈ (David L. Child) کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
ان کا بہترین کام "An Appeal in Favor of That Class of Americans Called Africans (1833)” ہے، جو غلامی کی تاریخ اور امریکہ میں سیاہ فام لوگوں کے لیے تعلیم اور روزگار کی عدم مساوات کی مذمت پر مشتمل ہے۔ یہ دراصل اپنی نوعیت کا پہلا کام تھا، جو کتابی شکل میں منظرِ عام پر آیا۔ نتیجتاً اُن کو سماجی طور پر بے دخل کر دیا گیا، جس کی وجہ سے اُن کا رسالہ 1834ء میں ناکام ہوگیا۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے