معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com" کے مطابق میٹ ڈیمن (Matt Damon)، مشہور امریکی فلم ساز اور فلمی اداکار، 8 اکتوبر 1970ء کو میسا چوسٹس، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
کامریڈ امجد علی سحابؔ کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
https://lafzuna.com/author/sahaab/
1997ء میں ’’گُڈ وِل ہنٹنگ‘‘ (Good Will Hunting) کے بہترین حقیقی منظرنامے (The Best Original Screenplay) کے لیے "Academy Award” جیتا۔
کیمبرج میں ڈراما کی کلاسیں لیں۔ 1988ء میں "Mystic Pizza” میں ایک چھوٹے سے رول سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 1990ء میں "Rising Son” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کا بھرپور موقع ملا۔ اس کے بعد پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔
2016ء میں بہترین اداکاری پر ’’گولڈن گلوب ایوارڈ‘‘ حاصل کیا۔ اس سے پہلے 1998ء میں بہترین منظرنامے (The Best Screenplay) کے صلے میں بھی ’’گولڈن گلوب ایوارڈ‘‘ حاصل کیا۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)