معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق گراہم گرین (Graham Greene)، مشہور ناول نگار، افسانہ اور ڈراما نویس، انشا پرداز اور نقاد، 2 اکتوبر 1904ء کو ہرٹ فورڈ شائر، انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔
والد ’’برکھم اسکیڈ اسکول‘‘ میں ہیڈ ماسٹر تھے، وہاں سے تعلیم پائی۔ 1926ء میں روزنامہ ’’دی ٹائمز‘‘ سے منسلک ہوگئے۔ پہلا ناول ’’دی مَین وِد اِن‘‘ 1929ء میں شائع ہوا۔ ’’استنبول ٹرین‘‘ نامی ناول سے شہرت ملی۔ ’’اِٹ از بیٹل فیلڈ‘‘، ’’انگلینڈ میڈ می‘‘،’’اے گن فار سیل‘‘ وغیرہ جیسے ناول لکھے۔ اس کے علاوہ افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوئے۔ اُن کا فلموں پر تنقید کا ایک مجموعہ چھپا۔ اس کے علاوہ دو سوانح عمریاں ’’سارٹ آف لائف‘‘ اور ’’ویز آف سکیپ‘‘ کے نام سے بھی منظرِ عام پر آئیں۔
3 اپریل 1991ء کو سوئٹزر لینڈ میں انتقال کرگئے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)