16 ستمبر، الکسیس بلیدل کا یومِ پیدایش

Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "sunsigns.org” کے مطابق الکسیس بلیدل (Alexis Bledel)، مشہور امریکی فلمی اداکارہ، 16 ستمبر 1981ء کو ٹیکساس، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔
الکسیس کی ماں "Nanette Bledel” کا تعلق میکسیکو جب کہ والد "Martin Bledel” کا تعلق ارجنٹائن سے تھا۔ ہسپانوی (Spanish) الکسیس کی مادری زبان ہے۔ سکول کے آغاز کے ساتھ ہی انگریزی زبان سیکھنا بھی شروع کیا۔
سنہ 2000ء میں "Gilmore Girls” میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ’’یو ایس میگزین‘‘ نے ’’25 سب سے زیادہ سٹائلش نیویارکرز‘‘ کی فہرست میں الکسیس کا نام بھی شامل کیا۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے