سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” (سابقہ نام ٹویٹر) پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے مطابق پچھلے سال (2022ء) میں امریکہ نے سب سے زیادہ ویزے ( 100 فی صد) "Micronesia” کے مسترد کیے ہیں۔
اس کے بعد باری آتی ہے "Mauritania” کی جس کے تقریباً 90 فی صد ویزے مسترد کیے جاتے ہیں۔اس دوڑ میں 74 فی صد مسترد ہونے والے ویزوں کے ساتھ "Somalia” تیسرے نمبر پر ہے۔ 63 فی صد مسترد ہونے والے ویزوں کے ساتھ "Rawanda"چوتھے نمبر پر جب کہ 58 فی صد مسترد ہونے والے ویزوں کے ساتھ "Canada” جیسا ملک پانچویں نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں 31 فی صد مسترد ہونے والوں ویزوں کے ساتھ پاکستان کا پندرھواں نمبر ہے۔
"Monoco” پوری دنیا میں وہ واحد ملک ہے، جہاں کی آبادی کے لیے امریکہ کی سرزمین کے دروازے کھلے ہیں اور ویزے مسترد ہونے کی شرح صفر فی صد ہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)