سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” نے "National Cyber Security Center” کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ دی ہے کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ یعنی تقریباً 2 کروڑ 32 لاکھ افراد کا ہیک ہونے والا پاس ورڈ "123456” ہے۔
اس کے بعد ہیک ہونے والا پاس ورڈ ہے "123456789” جس کی وجہ سے تقریباً 77 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ ہیک ہونے والا پاس ورڈ ہے "qwerty” جس سے تقریباً 38 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
36 لاکھ افراد کو متاثر کرنے والا پاس ورڈ سب سے عجیب ہے یعنی "password”، جو اس سلسلے میں چوتھے نمبر پر ہے۔
پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ ہیک ہونے والا پاس ورڈ "1111111” ہے، جس سے اب تک تقریباً 31 لاکھافراد متاثر ہوئے ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)