13 ستمبر، جے بی پریسلے کا یومِ پیدایش

Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’جے بی پریسلے‘‘ (Johan Boynton Priestley)، مشہور برطانوی ادیب، 13 ستمبر 1894ء کو بریڈ فورڈ، انگلستان میں پیدا ہوئے۔
برطانیہ کے مشہور ادیب، ڈراما نگار، براڈ کاسٹر اور ڈائریکٹر تھے۔ پیدایش کے کچھ دنوں بعد والدہ انتقال کرگئیں۔ والد جو کہ اسکول ماسٹر تھے، نے چار سال بعد دوسری شادی کرلی۔
پہلی جنگِ عظیم بطورِ سپاہی لڑی۔ واپسی پر "Trinty College” میں 1922ء میں انگریزی ادب میں گریجویشن کیا۔ اُن کے تخلیق کیے گئے ناولوں میں سے 1946ء میں لکھا جانے والا ناول "Bright Day” اور 1965ء میں "Lost Empires” قابلِ ذکر ہیں۔
14 اگست 1984ء کو ’’اسٹراٹفورڈ آپون آوؤن‘‘ میں انتقال کرگئے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے