وکی پیڈیا کے مطابق اُردو کی ممتاز مصنفہ، شاعرہ، ناول نگار اور افسانہ نگار وحیدہ نسیم 9 ستمبر 1927ء میں اورنگ آباد، حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں تھیں۔
عثمانیہ گرلز کالج حیدرآباد دکن سے 1951ء میں نباتیات میں ایم ایس سی کیا اور 1952ء میں پاکستان منتقل ہوگئیں۔ نباتیات کی تدریس کے شعبے سے وابستہ تھیں۔ 1987ء میں کراچی کے ایک کالج سے پرنسپل کی حیثیت سے ریٹائر ہوئیں۔
افسانوی مجموعوں میں ’’ناگ منی‘‘، ’’راج محل‘‘، ’’رنگ محل‘‘، ’’دیپک محل‘‘ اور ناولوں میں ’’غمِ دل کہا نہ جائے ‘‘، ’’بیلے کی کلیان‘‘، ’’زخمِ حیات‘‘، ’’ساحل کی تمنا‘‘، ’’لال باغ‘‘، ’’دردِ دنیا جن کو ہے ‘‘ کے نام سے اور تحقیقی کتابیں ’’اورنگ آباد: ملک عنبر سے اورنگ زیب تک‘‘، ’’عورت اور اُردو زبان‘‘ اور ’’شاہانِ بے تاج‘‘ کے نام سے شائع ہوئیں جب کہ شعری مجموعہ ’’موجِ نسیم‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوا۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹیلی وِژن کے لیے کئی ڈرامے بھی تحریر کیے، جب کہ اُن کی ایک کہانی پر ’’ناگ منی‘‘ نامی فلم بھی بنائی گئی۔
27 اکتوبر 1996ء کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔