جاپانی ریسٹورنٹ، جہاں کچھ بھی آرڈر کریں، کھائیں گے ویٹر کی مرضی کا

"mistakenorders.com” کے مطابق جاپان کا "Resturant of Mistaken Orders” اپنی نوعیت کا وہ واحد ریسٹورنٹ ہے، جہاں آپ اپنی من مرضی کا کھانا آرڈر کریں گے، مگر آپ کو کھانا ویٹر کی مرضی کا ہی پڑے گا۔
دراصل مذکورہ ریسٹورنٹ کے سبھی ویٹر ’’ڈیمینشیا‘‘ (بھولنے کی بیماری) کے مریض ہیں، جنھیں آپ کچھ بھی آرڈر دیں، تو وہ باورچی خانے تک پہنچتے پہنچتے بھول جاتے ہیں۔ واپسی پر وہ اپنی مرضی یا پسند کے کھانے کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹ کے سبھی کھانے لذیذ ہوتے ہیں اور وہاں جانے والوں کو بھی پتا ہوتا ہے کہ ہمیں ’’ڈیمینشیا‘‘ سے متاثرہ افراد "Serve” کریں گے۔ اس لیے اُن کے سامنے جو بھی کھانا رکھا جاتا ہے، وہ بہ خوشی کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ریسٹورنٹ پر جانے والے دراصل مشنری جذبے سے بھرپور ہوتے ہیں، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ریسٹورنٹ بھی چلتا رہے اور متاثرہ افراد کے جسم و جاں کا رشتہ بھی برقرار رہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے