بھتا

Urdu Imla by Comrade Amjad Ali Sahaab

عام طور پر ’’بھتا‘‘ (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا ’’بھتہ‘‘ لکھا جاتا ہے۔
کامریڈ امجد علی سحابؔ کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
https://lafzuna.com/author/sahaab/
’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’نوراللغات‘‘، ’’علمی اُردو لغت (جامع)‘‘، ’’آئینۂ اُردو لغت‘‘، ’’جامع اُردو لغت‘‘، ’’جہانگیر اُردو لغت‘‘ اور ’’فیروز اللغات (جدید) کے مطابق دُرست املا ’’بھتا‘‘ ہے اور اس کے معنی ’’سفرِ خرچ‘‘ یا ’’وہ رقم جو ملازموں کو علاوہ تنخواہ کے ملتی ہے‘‘، ’’خوراک‘‘، ’’زادِ راہ‘‘، ’’دھونکنی‘‘، ’’وہ غلہ جو ہل والے کو اجرت میں دیتے ہیں‘‘ وغیرہ کے ہیں۔
سب سے مستند حوالہ رشید حسن خان کی کتاب ’’اُردو اِملا‘‘ (مطبوعہ ز بیر بکس، سنہ اشاعت 2015ء) ہے جس کے صفحہ نمبر 91 پر مذکورہ لفظ کا اِملا ’’بھتا‘‘ درج ہے نہ کہ ’’بھتہ‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے