ہیروڈوٹس (Herodotus)، 484 تا 425 قبلِ مسیح کا ایک یونانی مورخ تھا، جس نے قدیم دنیا کی پہلی عظیم تواریخ (Histories) لکھیں۔ رومی قانون دان، فلسفی اور خطیب مارکس تولیئس سسرو نے بجا طور پر ہیروڈوٹس کو بابائے تاریخ قرار دیا۔ ایشیائی یونانی ہیروڈوٹس کا آبائی وطن ہالی کارناسس ایونیا میں کیریا (موجودہ ترکی میں Bodrum) تھا۔ ہیروڈوٹس 40 سال کی عمر میں ایک مشہور سیاح بن چکا تھا۔ دنیا کی قدیم ترین تاریخ کا آغاز اُس نے غالباً 443 (ق م) میں "Thurii” کے مقام پر کیا۔ یہ کتاب 20 سال میں مکمل ہوئی۔ اس کتاب کا ترجمہ جارج رانسن نے کیا جو پہلی مرتبہ 1858ء میں شائع ہوا۔ (1)
احمد علی شاہ مشال کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
اگر آپ کے سامنے دفعتاً ایک بارُعب شخصیت آ جائے جو سرو قد ہو، جس کے چہرۂ انور سے سنجیدگی ٹپکتی ہو، اکہرا بدن، چمپئی رنگت، چوڑی پیشانی، روشن آنکھیں، ستواں ناک، مخروطی انگلیاں، ملکوتی آواز، گوتمی مسکراہٹ، گھنی اور لمبی داڑھی، بالوں میں چاندی اُتری ہوئی اور سر پر سوات کی مخصوص ٹوپی (گرارئی پکول) ہو، تو سمجھ جائیں کہ یہ کوئی اور نہیں، قبلہ ڈاکٹر سلطان روم صاحب ہیں۔(2)
ڈاکٹر سلطانِ روم سوات کے علاقہ نیک پی خیل ( تحصیل کبل ) کے گاؤں ہزارہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پرائمری اور سیکنڈری تعلیم ہزارہ اور کبل میں سرکاری اسکولوں سے حاصل کی۔ چار سال تک گورنمنٹ جہان زیب کالج سیدو شریف ، سوات میں تعلیم حاصل کی۔ ایم اے، شعبۂ تاریخ عمومی، یونی ورسٹی آف کراچی اور پی ایچ ڈی، شعبۂ تاریخ یونی ورسٹی آف پشاور سے کی۔ 2019ء میں گورنمنٹ جہان زیب کالج سے شعبۂ تاریخ کے چیئرمین کی حیثیت سے ریٹائر ہوگئے۔ ڈاکٹر سلطان روم پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کے تاحیات رکن ہونے کے علاوہ اس کے ایگز یکٹیو کمیٹی کے موجودہ رکن بھی ہیں۔ آپ کئی دوسرے اداروں کے بھی رکن ہیں۔ آپ کے میدان ذوق میں اس علاقے کا سیاسی، سماجی اور معاشی تاریخ اور ثقافت و قدرتی وسائل شامل ہیں۔
ڈاکٹر سلطان روم کے بہت سارے تحقیقی مضامین علمی جرائد اور کتابوں وغیرہ میں شائع ہوئے ہیں۔ آپ نے متعدد قومی اور بین الاقوامی سیمیناروں اور کانفرنسوں میں شرکت کی ہے، جن میں اپنے مقالے بھی پیش کئے ہیں۔ آپ کی دوسری کتابوں میں دی نارتھ ویسٹ فرنٹیئر (خیبر پختون خوا): ایسیز آن ہسٹری، لینڈ اینڈ فارسٹ گورننس: ٹرانزیشن فرام ٹرائیبل سسٹم ٹو سوات سٹیٹ ٹو پاکستان اور پشتو ضرب الامثال کی ایک کتاب ’’ٹپے‘‘ شامل ہیں۔ (3)
شاگرد ہیں ہم میرؔ سے استاد کے راسخؔ
اُستادوں کا اُستاد ہے اُستاد ہمارا
حوالہ جات:۔
1:۔ عالمی اُردو تراجم ، فیس بک پیج، علی عبداللہ ، 11 نومبر 2019ء۔
2:۔ لفظونہ ڈاٹ کام، ’’گوتمی مسکراہٹ والے ڈاکٹر سلطانِ روم‘‘، تحریر امجد علی سحابؔ، 19 نومبر 2019ء۔
3:۔ ریاست سوات 1915ء تا 1969ء ، ڈاکٹر سلطان روم، مترجم احمد فواد۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔