معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق کیٹ بش (Kate Bush)، مشہور انگریز گلوکارہ، نغمہ نگار، موسیقار، رقاصہ اور ریکارڈ پروڈیوسر، 30 جولائی 1958ء کو بیکزلیہیتھ (Bexleyheath)، انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔
کیٹ بش آرٹ سے رغبت رکھنے والے خاندان کی سب سے چھوٹی اولاد ہے۔ والد ایک ڈاکٹر تھے، جو پیانو بجایا کرتے تھے۔ ماں نرس تھیں، جو علاقائی رقص کی ماہر بھی تھیں۔
کیٹ بش نے بچپن میں وائلن اور پیانو کا مطالعہ کیا۔ روایتی آئرش اور برطانوی ٹیونز بجاتے ہوئے اپنے والدین کا ساتھ دیا کرتیں۔ 14سال کی عمر میں موسیقی کی اپنی کمپوزیشنیں لکھنا شروع کیں۔ "EMI Records” کے ساتھ پہلا کانٹریکٹ سائن کیا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
1978ء میں اپنا پہلا البم "The Kick Inside” ریلیز کیا جس کا ایک گانا "Wuthering Heights” زبان زدِ عام بن گیا۔ 1983ء میں ایک اور البم "Lionheart” ریلیز کیا۔ اس کے بعد ان کے کام کی ایک لمبی فہرست ہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)