معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق ’’ہوگو شاویز‘‘ (Hugo Chávez)، وینزویلا کے ملٹری آفیسر، سیاست دان اور صدر، 28 جولائی 1954ء میں پیدا ہوئے۔
وینزویلا کے صدر کی حیثیت سے 1999ء تا 2013ء کام کرتے رہے۔ 1974ء میں پڑوسی ملک ’’پیرو‘‘ کا دورہ کیا، جہاں جرنیل ’’جوان ویلاسکو‘‘ حکم ران تھا جس کا نظریہ تھا کہ ’’اگر سیاست دان بدعنوان ہوں، تو فوج کو حکومت سنبھال لینی چاہیے۔‘‘ اس نظریے کے قائل ہو گئے۔ کارل مارکس، لینن اور ماؤزے تنگ کی کتابیں پڑھ کر سوشل ازم کے معتقد ہو ئے۔
2012ء میں الیکشن جیتنے کے بعد کینسر کے علاج کے دوران میں کیوبا 6 مارچ 2013ء کو انتقال کرگئے ۔
