سماجی رابطے کی ویب سائٹ "twitter.com” پر متحرک اکاؤنٹ "World of Statistics” کے مطابق دنیا کے پُر امن ترین ملکوں میں ’’آئس لینڈ‘‘ (Iceland) سرِ فہرست ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ڈنمارک، تیسرے پر آئر لینڈ، چوتھے پر نیوزی لینڈ، پانچویں پر آسٹریا، چھٹے پر سنگاپور، ساتویں پر پُرتگال، آٹھویں پر سلووینیا، نویں پر جاپان اور دسویں نمبر پر سویٹزر لینڈ ہے۔
فہرست میں سب سے آخر یعنی 163واں نمبر افغانستان کا ہے جب کہ پاکستان کی پوزیشن قدرے بہتر ہے، یعنی اس کا نمبر 146واں ہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)