وکی پیڈیا کے مطابق نالاپت بالم اماں (Balamani Amma)، ملیالم زبان کی معروف شاعرہ، 19 جولائی 1909ء کو پنا یورکولم (Punnayurkulam, India) میں پیدا ہوئیں۔
500 سے زائد نظمیں لکھیں۔ 20ویں صدی کی مشہور اور ممتاز ملیالم شاعروں میں شمار کی جاتی ہیں۔ ملیالم ادب کی دادی بھی کہلائی جاتی ہیں۔ پیدایش کی 113ویں سال گرہ (19 جولائی 2022ء) پر ’’گوگل ڈوڈل‘‘ کے ذریعے انھیں یاد کیا گیا۔
29 ستمبر 2004ء کو ’’کوچی‘‘ (بھارت) میں الزائمر کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔