وکی پیڈیا کے مطابق محمد بن راشد آل مکتوم (Mohammded Bin Rashid Al Maktoum)، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم امارت دبئی اور امیر، 15 جولائی 1949ء کو دبئی میں پیدا ہوئے۔
شیخ محمد کے نام سے مشہور ہیں۔ جنوری 2006ء کے بعد سے یہ عہدہ ان کے پاس ہے جبکہ اس سے پہلے ان کے بڑے بھائی مکتوم بن راشد آل مکتوم اس عہدے پر فائز تھے ۔دبئی کے کئی پراجیکٹوں کی نگرانی خود کرتے ہیں، جن میں "The Palm Islands”، ’’برج العرب ہوٹل‘‘ اور ’’برج الخلیفہ‘‘ شامل ہیں۔