وکی پیڈیا کے مطابق ماسٹر سلیم (Master Saleem)، مشہور بھارتی صوفی اور عوامی گلوکار، 13 جولائی 1980ء کو شاہ کوٹ، بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔
اصل نام سلیم شاہ کوٹی عرف سلیم شہزادہ ہے لیکن ماسٹر سلیم کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ مشہور صوفی گلوکار استاد پورن شاہ کوٹی کے صاحب زادے ہیں۔ استاد پورن شاہ کوٹی کئی نام ور گلوکاروں کے گرو مانے جاتے ہیں جن میں ’’ہنس راج ہنس‘‘، ’’جسبیر جسی‘‘، ’’صبر کوٹی‘‘ اور ’’دل جان‘‘ شامل ہیں۔ چھے سال کی عمر میں ماسٹر سلیم بھی اپنے والد کے چھیلے یا شاگرد بن گئے اور باقاعدہ طور پر گلوکاری سیکھنی شروع کی۔
بالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں کے لیے گیت گاچکے ہیں جن میں 2007ء میں ’’دوستانہ‘‘ اور "Heyy Babyy” اور 2009ء میں ’’لو آج کل‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی کئی پنجابی اور صوفی موسیقی کے البم ریلیز ہوکر قبولِ عام کی سند حاصل کرچکے ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)