سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ’’ٹویٹر ڈاٹ کام‘‘ (twitter.com) پر متحرک اکاؤنٹ "world of Statistics” کے مطابق دنیا میں مردانہ بال کاٹنے کے لیے مہنگا ترین ملک ناروے ہے، جہاں بال کاٹنے کے لیے 64.60 ڈالر ادا کرنا پڑتے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر مہنگا ترین ملک جاپان ہے جہاں 56 ڈالر ادا کرنا پڑتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر ڈنمارک ہے، جہاں 48.21 ڈالر ادا کرنا پڑتے ہیں۔
اس فہرست میں سستا ترین ملک زمبیا (Zambia) ہے، جہاں 1.65 ڈالر ادا کرنا پڑتے ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)