سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ کے اکاونٹ "World of Statistics” نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مختلف ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کی آبادی کی شرح دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موریطانیہ دنیا کا وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ یعنی 99.9 فی صد مسلمان بستے ہیں۔ اسی رپورٹ کے آخر میں ایک یورپی ملک ’’ویٹی کن سٹی‘‘ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں ایک بھی مسلمان نہیں بستا۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 97.1 فی صد جب کہ پاکستان میں 96.5 فی صد مسلمان بستے ہیں۔
واضح رہے کہ وکی پیڈیا کے مطابق 2019ء کی مردم شماری کے مطابق ویٹی کن سٹی کی کل آبادی 825 نفوس پر مشتمل تھی۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)