جوتے میں پاؤں دُکھتے ہیں، تو یہ ٹوٹکا آزمائیں

بسا اوقات تنگ یا غیرمعیاری جوتا پہننے کی وجہ سے پاﺅں دکھنے لگتے ہیں۔ ایسا ان لوگوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے، جو زیادہ پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

پاؤں کے اس قسم کے درد سے نجات پانے کے لئے ادویات کی ضرورت بالکل نہیں ایک عام سا گھریلو ٹوٹکا آزمائیں۔ پلاسٹک کی کسی بوتل میں پانی ڈالیں اور اسے فریزر میں اس وقت تک رکھیں جب تک یہ جم کر برف نہ بن جائے۔ برف جمی ہوئی اس بوتل پر بعد میں پاﺅں رکھ کر گھماتے جائیں، آپ فوری آرام محسوس کریں گے۔