معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق سٹیون گیراڈ (Steven Gerrard)، انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے کپتان، 30 مئی 1980ء کو وہسٹن، انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔
بی بی سی اُردو سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق: ’’بین الاقوامی کریئر کا آغاز سنہ 2000ء میں یوکرین کے خلاف فتح سے کیا جب کہ انھوں نے اپنے کریئر کا آخری میچ برازیل میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ میں کوسٹا ریکا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔‘‘
114 بین الاقوامی میچ کھیلے۔ اپنے کریئر میں 21 گول سکور کیے اور فٹ بال کے چھے بڑے ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔