انگریزی روزنامہ ڈان کے ہفتہ وار میگزین "Young world” کے "The weekly weird” سیکشن میں اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ کارٹون کرداروں کے ہاتھ چار کی بجائیتین انگلیوں پر کیوں مشتمل ہوتے ہیں؟
کم لوگ جانتے ہوں گے کہ ٹی وی اسکرین پر دکھائے جانے والے کارٹون پرگراموں میں ہر کارٹون کردار کا ہاتھ تین انگلیوں اور ایک انگوٹھے پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کی وجہ میگزین کے مطابق کچھ اور نہیں بلکہ فریم بائے فریم رنڈرنگ ہے۔ چوتھی انگلی کے نہ ہونے سے اینی میشنسٹوڈیوز کو وقت کے ساتھ ساتھ کروڑوں ڈالرز کی بچت ہوتی ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس نکتے کو اب تک بہت کم ناظرین نے نوٹ کیا ہوگا۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)