29 اپریل، آندرے اگاسی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق آندرے اگاسی (Andre Kirk Agassi) سابق عالمی نمبر ایک پیشہ ور امریکی ٹینس کھلاڑی، 29 اپریل 1970ء کو لاس ویگاس میں پیدا ہوئے۔
8 گرینڈ سلام سنگلز اور اولمپک کھیلوں میں ایک سونے کا تمغا جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ ٹینس ناقدین اور ان کے ساتھی کھلاڑی انھیں ٹینس کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کرتے ہیں۔کسی بھی قسم کی سروس کو واپس کرنے والے بہترین کھلاڑی گردانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ غیر روایتی ملبوسات اور رویے کے باعث اٹینس کی تاریخ کے سب سے کرشماتی کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں جن کی وجہ سے 1990ء کی دہائی میں ٹینس کو عالمی شہرت ملی۔
’’روڈ لیور‘‘، ’’ڈون بج‘‘، ’’فریڈ پیری‘‘، ’’رائے ایمرسن‘‘ اور ’’راجر فیڈرر‘‘ کے ساتھ ٹینس کی تاریخ کے چھٹے کھلاڑی ہیں جنھوں نے کیریئر گرینڈ سلام کا اعزاز حاصل کیا، یعنی اپنے پیشہ ور کھیل کے دور میں چاروں گرینڈ سلام جیتے۔ واحد مرد کھلاڑی ہیں جنھیں کیریئر گولڈن سلام (چار گرینڈ سلام اور ایک اولمپک سونے کا تمغا) کا اعزاز حاصل ہے۔
گرینڈ سلام اور اولمپک سنگلز خطابات کے علاوہ ٹینس ماسٹرز کپ بھی جیتا اور ڈیوس کپ فاتح ٹیموں کا بھی حصہ رہے۔ 17اے ٹی پی ماسٹرز سیریز ٹورنامنٹ جیتے جو کسی بھی دوسرے کھلاڑی سے زیادہ ہیں۔
1990ء کی دہائی میں اگاسی اور پیٹ سمپراس روایتی حریف سمجھے جاتے تھے۔ دونوں نے پوری دہائی میں ٹینس شائقین کے دلوں پر راج کیا۔
اپنے پیشہ ور عرصۂ حیات میں 4 آسٹریلین اوپن، ایک فرنچ اوپن، ایک ویمبلڈن اور 2 یو ایس اوپن جیتے۔ ٹینس میگزین نے انھیں 1965ء سے 2005ء کے عرصے کا ساتواں بہترین مرد کھلاڑی اور مجموعی طور پر ٹینس تاریخ کا 12واں بہترین کھلاڑی قرار دیا۔
کمر کی تکلیف کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد 3 ستمبر 2006ء کو پیشہ ور ٹینس سے سبک دوشی کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے