وکی پیڈیا کے مطابق چیتن بھگت (Chetan Bhagat) مشہور بھارتی ناول نگار اور کالم نگار، 22 اپریل 1974ء کو دلی میں پیدا ہوئے۔
چیتن کے پہلے دو ناول انتہائی کامیاب رہے۔ بھارت کے انگریزی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ اور ہندی اخبار ’’دینک بھاسکر‘‘ کے ساتھ کالم نگار کے طور پر وابستہ ہیں۔
چیتن کا پہلا ناول ’’فائیو پوائنٹس سم وَن‘‘ جہاں آئی آئی ٹی پوئی اور دوسرا ناول ’’ون نائٹ ایٹ کال سینٹر‘‘ گڑگاؤں کے ایک کال سینٹر پر مبنی تھا۔ واضح رہے کہ ان دونوں ناولوں نے فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے اور آج بھی بڑے کتب خانوں میں یہی دونوں ناول فروخت کے لحاظ سے نمایاں مقام پر نظر آتے ہیں۔ کچھ برس احمد آباد میں رہے اور یہاں کے انڈین مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں پڑھائی کی۔سنہ 2008ء میں منظر عام پر آنے والی بالی وڈ فلم ’’ہیلو‘‘ کے سکرپٹ نویس بھی ہیں جو انھی کے ناول ’’ون نائٹ ایٹ دی کال سینٹر‘‘ پر مبنی ہے۔ تقریباً 11 برس ہانگ کانگ میں رہنے کے بعد سنہ 2008ء میں ممبئی میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔