معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق پیٹر ایڈورڈ روز (Peter Edward Rose) مشہور امریکی بیس بال کھلاڑی، 14 اپریل 1941ء کو اوہیو، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
پیٹی روز (Pete Rose) کے مختصر نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران میں آل راؤنڈ قابلیت اور جذبے سے کھیلنے کے حوالے سے نوٹ کیے گئے۔ ’’سپورٹنگ نیوز‘‘ کی جانب سے 1970ء تا 1979ء کے دوران میں ’’دہائی کا کھلاڑی‘‘ (Player of the decade) کا اعزاز حاصل کیا۔
1989ء میں بدقسمتی سے سٹے بازی کے الزام میں ان پر پابندی لگی۔
(اس تحریر کو کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالا)