وکی پیڈیا کے مطابق اللو ارجن (Allu Arjun) مشہور بھارتی فلمی اداکار، 8 اپریل 1983ء کو چنائی، تامل ناڈو، بھارت میں پیدا ہوئے۔
تیلگو زبان کی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ بھارتی پروڈیوسر اللو ارویند کے بیٹے ، تیلگو اور ہندی اداکار چرن جیوی کے بھتیجے اور رام چرن کے چچا زاد بھائی ہیں۔ 2نندی اعزاز اور 5 فلم فئیر اعزاز جیت چکے ہیں۔
بطورِ ہیرو فلمی سفر کا آغاز فلم گنگوتری (2003ء) سے کیا۔ پھر 2004ء کی فلم آریہ میں یک طرفہ محبت کرنے والے طالب علم کا کردار نبھایا۔ اس فلم کے بعد نوجوانوں میں اللو ارجن کا چرچہ ہوگیا۔اگر چہ ابتدائی فلموں میں زیادہ پزیرائی نہیں ملی، مگر ’’آریہ‘‘ فلم کے سیکوئل ’’آریہ 2‘‘نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کی تقریباً سبھی فلمیں ملیالم اور ہندی زبان میں ڈب ہوچکی ہیں۔ شمالی بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان میں شائقین کا ایک وسیع حلقہ رکھتے ہیں۔ ریاست کیرلا میں ’’مللو ارجن‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اللو ارجن جنوبی ہند کے واحد اداکار ہیں جن کی فلموں ’’سرئنوڈو‘‘ اور ’’دوواڈا جگناتھم‘‘ کے ہندی ڈب ورژن نے یوٹیوب پر 15 کروڑ ویوز حاصل کیے ہیں۔ ان کی بعض فلمیں تمل زبان میں بھی ڈب اور ری میک کی جاچکی ہیں۔ 2018ء تک جنوبی ہند کے واحد اداکار تھے جسے فیس بک کے باضابطہ اکاؤنٹ پر 1 کروڑ سے زیادہ لائکس تھے۔