5 اپریل، صبا قمر کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق صبا قمر (Saba Qamar) مشہور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل، 5 اپریل 1984ء کو حیدر آباد، سندھ میں پیدا ہوئیں۔
پورا نام صبا قمر زمان ہے۔ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھتی ہیں ۔کئی ڈراموں اور اشتہارات میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھو دیا۔بچپن کا بیشتر حصہ اپنی دادی کے ساتھ گوجرانوالہ میں گزارا۔ ابتدائی تعلیم گوجرانوالہ میں حاصل کی۔مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے لاہور چلی گئیں۔میڈیا میں اپنی ذاتی زندگی پر گفت گو کرنے سے گریزاں رہتی ہیں۔
کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے ’’میں عورت ہوں‘‘ سے کیا۔ اس کے علاوہ ’’داستان‘‘ ، ’’پانی جیسا پیار‘‘ اور ’’مات‘‘ جیسے معروف ڈراموں میں کام کیا۔ پروگرام ’’ہم سب امید سے ہیں‘‘ کی میزبانی سے شہرت پائی۔پی ٹی وی کے 16ویں ایوارڈ شو جو 2011ء میں منعقدہوا، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
2012ء میں حکومتِ پاکستان نے تمغائے امتیاز سے نوازا۔2016ء میں فنونِ لطیفہ کے شعبوں میں نمایاں کام کے اعتراف میں پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے