2 اپریل، کپل شرما کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق کپل شرما (Kapil Sharma) اداکار، گلوکار، کامیڈین، ٹی وی ہوسٹ اور پروڈیوسر، 2 اپریل 1981ء کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔
سونی ٹی وی پر ’’کپل شو‘‘ کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ 2007ء میں "The Great Indian Laughter Challenge Season 3” جیت کر اپنا لوہا منوایا۔ ’’کامیڈی نائٹس وِد کپل‘‘ اور ’’فیملی ٹائم وِد کپل‘‘ جیسے شوز پروڈیوس کرچکے ہیں۔ 2010ء میں ’’بھوانو کو سمجھاؤ‘‘، 2015ء میں ’’کس کس کو پیار کروں‘‘ اور ’’فرنگی‘‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔ 2018ء میں "The Angry Birds Movie 2” کی ہندی ڈبنگ کی۔
اپنے منفرد کام کی وجہ سے مختلف اوقات میں ذیل میں دی جانے والے ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں:
Indian Television Academy Awards, 2013
CNN-IBN Indian of the Year, 2013
BIG Star Entertainment Awards, 2013
Star Guild Awards, 2014
Indian Television Academy Awards, 2015
Gold Awards, 2019
Indian Television Academy Awards, 2019
(کپل شرما کے حوالے سے یہ تحریر امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے