مکھیاں جہاں ہماری صحت بگاڑنے میں بڑا کردار ادا کرتی ہیں وہاں وقت بے وقت ان کی بھنبھناہٹ بھی آدمی کو تنگ کرتی رہتی ہے۔ اگر آپ تندرست رہنے کے ساتھ ساتھ مکھیوں کی بھنبھناہٹ سے تنگ ہیں، تو چلئے ذیل میں دیا گیا ٹوٹکا آزمائیے۔

مکھیوں کو دور بھگانے کے لئے کسی قسم کی دوا یا جراثیم کُش سپرے کی بالکل ضرورت نہ رہے گی اگر کسی جگہ پودینہ کا پودا لگا دیا جائے، یا پھر پودینہ کے تازہ  پتے ہی رکھ دئیے جائیں۔ ایسا کرنے سے پھر وہاں مکھی بھٹکتی بھی نہیں۔