وکی پیڈیا کے مطابق انڈر ٹیکر (Undertaker) مشہور ریسلر، 24 مارچ 1965ء کو ٹیکساس، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
اصل نام "Mark William Calawy” ہے۔ تمام اوقات کے بہترین پروفیشل ریسلرز میں شمار ہوتے ہیں۔ 1983ء میں گریجویشن کے بعد باسکٹ بال میں نام کمانے کا شوق چرا۔ 1985ء میں "Texas Wesleyan University” میں داخلہ لیا جہاں باقاعدہ طور پر باسکٹ بال سیکھنا شروع کیا۔ اس کے بعد 1986ء میں ریسلنگ کی کلاسیں لینی شروع کیں۔ 26 جون 1987ء کو ’’ورلڈ کلاس ریسلنگ چمپئن شپ‘‘ (WCCW) میں اپنا پہلا میچ کھیل کر ہار گئے۔ مگر بعد میں فتوحات کے ایسے جھنڈے گاڑ دیے کہ ریسلنگ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کیے جائیں گے۔ ریسل مینیا میں مسلسل 21 فتوحات کے لیے یاد کیے جاتے ہیں۔
بی بی سی اُردو سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’ان کے آنے پر روشنیاں گُل کر دی جاتی تھیں اور انھیں ایک تابوت میں بند کر کے لایا جاتا اور انھیں ’ڈیڈ مین واکنگ‘ یعنی چلتا ہوا مردہ کَہ کر پکارا جاتا تھا۔ ان کی فتح پر ختم ہونے والا میچ بھی اس لیے زیادہ دلچسپ ہوتا کہ وہ ہارنے والے حریف کو اسی تابوت میں بند کر دیتے تھے جس میں انہیں لایا جاتا۔‘‘
(نوٹ:۔ امجد علی سحابؔ نے اس تحریر کا آدھا حصہ وکی پیڈیا انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالا ہے)