وکی پیڈیا کے مطابق نثار بزمی (Nisar Bazmi) مشہور پاکستانی موسیقار 22 مارچ 2007ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
یکم دسمبر 1924ء کو ممبئی کے نزدیک خاندیش کے قصبے میں مولوی گھرانے کے سید قدرت علی کے گھر پیدا ہوئے۔ اصل نام سید نثار احمد تھا۔ والد سید قدرت علی کا تعلق موسیقی سے نہ تھا۔ بچپن میں نثار بزمی مشہور بھارتی موسیقار امان علی خان سے متاثر تھے ۔ ان کی رفاقت کی وجہ سے 13سال کی عمر میں بہت سے راگوں پر عبور حاصل کر چکے تھے۔ 1968ء میں فلم ’’صاعقہ‘‘ اور 1970ء میں فلم ’’انجمن‘‘ کی موسیقی پر نثار بزمی نے نگار ایوارڈ حاصل کیا۔ صدارتی تمغا برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نواز ے گئے۔