وکی پیڈیا کے مطابق رانی مکرجی (Rani Mukerji) مشہور بھارتی فلمی اداکارہ، 21 مارچ 1978ء کو کلکتہ، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
رانی کے والد رام مکرجی ایک فلم ساز تھے اور فلمالیا کے بانیوں میں سے تھے۔ والدہ کرشنا مکرجی سابقہ پس پردہ گلوکارہ تھیں۔ رانی کے بڑے بھائی راجا مکرجی ایک فلم ساز اور ہدایت کار ہیں۔ خالہ دیبا شری رائے بنگالی فلموں کی اداکارہ اور کزن کاجول ہندی فلموں کی اداکارہ ہیں۔ایک اور کزن ایان مکرجی اسکرپٹ لکھاری اور فلم ہدایت کار ہیں۔
رانی 2000ء کی دہائی میں ہندوستانی سینما میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔7 فلم فیئر ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ فلمی کیریئر بنگالی فلم ’’بیئرپھول‘‘ اور ’’راجا کی آئے گی بارات‘‘ سے کیا۔ دونوں فلمیں 1996ء میں ریلیز ہوئیں۔1998ء میں فلم ’’غلام‘‘ اور ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ سے کامیابی ملی۔