وکی پیڈیا کے مطابق انوپم کھیر (Anupam Kher) مشہور بھارتی فلمی اداکار، 7 مارچ 1955ء کو شملہ میں پیدا ہوئے۔
والد ’’پشکر ناتھ‘‘ ایک کشمیری پنڈت تھے، جو پیشے سے کلرک تھے۔ انوپم کھیر نے شملہ ہی میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد قومی تھیٹر اسکول (این ایس ڈی) سے گریجویشن مکمل کی۔ 1985ء میں کرن کھیر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
فلمی کیریئر کا آغاز 1982ء میں ’’آگمن‘‘ نامی فلم سے کیا، لیکن 1984ء میں ’’آئی سارانش‘‘ اُن کی پہلی ہٹ فلم مانی جاتی ہے ۔ انوپم کھیر کی اہم فلمیں یہ ہیں: ’’تری دیو‘‘، ’’ارجن‘‘، ’’رام لکھن‘‘، ’’دل‘‘، ’’شعلہ اور شبنم‘‘، ’’ڈر‘‘، ’’گاندھی پارک‘‘، ’’اپنا سپنا منی منی‘‘، ’’کہو نا پیار ہے‘‘ وغیرہ۔
2004ء میں حکومتِ ہند کی طرف سے ’’پدم شری‘‘ سے نوازے گئے۔