وکی پیڈیا کے مطابق شردھا کپور (Shraddha Kapoor) مشہور بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ، 3 مارچ 1987ء کو ممبئی، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
ہندی فلموں میں ولن اور مزاحیہ کردار ادا کرنے والے اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں۔ اپنے فنی سفر کا آغاز فلم تین پتی (2010ء) میں ایک معمولی کردار سے کیا۔ 2011ء میں فلم ’’لو کا دی اینڈ‘‘ سے آغاز بطور مرکزی اداکارہ اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔
ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شردھا کپور نے انکشاف کیا کہ ان کی پرورش مراٹھی لڑکی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ کیوں کہ ماموں مہاراشٹرا میں رہتے تھے۔ بچپن میں ہی ایک ادبی تربیت سے گزری۔ کنبے کے ارکان میں ان کے والد شکتی کپور اور والدہ شیونگی کپور، ان کے بڑے بھائی سدھانتھ کپور ان کی دو خالائیں پدمنی کولہا پوری اور تیجاس ونی کولہاپوری سبھی ہندوستانی سینما میں اداکار ہیں۔ لتا منگیشکر، آشا بھوسلے، مینا کھڈیکر، اوشا منگیشکر اور ہری ناتھ منگیشکر کی بھتیجی ہیں۔ اداکاراؤں کے کنبے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انھیں چھوٹی ہی عمر سے اداکارہ بننے کا شوق تھا۔ اپنے والدین کے کپڑے پہن کر وہ فلمی مکالموں کی مشق کیا کرتی تھیں اور آئینے کے سامنے بالی ووڈ کے گانوں پر رقص کرتی تھیں۔ اپنے والد کے ساتھ بچپن میں شوٹنگ کے مختلف مقامات پر بھی گئیں۔
فلم ’’عاشقی‘‘ (2013ء) میں ایک گلوکارہ کا کردار ادا کیا۔ اس کردار سے کافی مقبولیت حاصل کی۔ اس فلم کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ حاصل کیا۔ اگلے سال وشال بھردواج کی فلم ’’حیدر‘‘ میں شاہد کپور کے ساتھ نظر آئیں۔ رومانوی فلم ’’اک ولن‘‘ (2014ء)، ڈانس ڈرامائی فلم ’’اے بی سی ڈی‘‘ (2015ء) اور ہنگامہ خیز فلم ’’باغی‘‘ (2016ء) سے کافی مقبولیت حاصل کی۔ یہ فلمیں تجارتی طور پر کامیاب رہیں۔
فلموں میں اداکاری کے علاوہ اپنی فلموں کے لیے گانے بھی گائے ہیں۔ آپ کئی برائنڈ اور پروڈکٹس کے لیے ترجمان (برائنڈ ایمبیسڈر) بھی بنیں۔ 2015ء میں اپنی ذاتی فیشن لائن کا آغاز کیا۔ اسٹیج شوز، کنسرٹس اور تقاریب میں بھی حصہ لیتی ہیں۔ شردھا کا شمار بھارت کی انتہائی خوب رو اور ممتاز شخصیات کی فہرست میں ہوتا ہے۔