1 مارچ، ظریف جبل پوری کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق ظریف جبل پوری (Zareef Jabalpuri) پاکستان کے نام ور مِزاحیہ شاعر، 1 مارچ 1964ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
30 نومبر 1913ء کو جبل پور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔اصل نام سید حامد رضا نقوی تھا۔ ان کے کلام کے دو مجموعے ’’فرمانِ ظرافت‘‘ اور ’’تلافی مافات‘‘ ان کی زندگی میں اور ’’نشاطِ تماشا‘‘ ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔
نمونۂ کلام ملاحظہ ہو:
جھوٹے عاشق جو ہیں آہ و بکا کرتے ہیں
ہم شبِ ہجر میں اخبار پڑھا کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے