وکی پیڈیا کے مطابق جیا خان (Jiah Khan) مشہور بھارتی اداکارہ، 20 فروری 1988ء کو نیویارک میں ایک مسلم خاندان میں پیدا ہوئیں۔
اصل نام نفیسہ خان تھا،بنیادی طور پر 2008ء کی سپر ہٹ فلم ’’گجنی‘‘ میں اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ 2007ء سے 2010ء کے درمیان تین ہندی فلموں میں نظر آئیں۔ ان کی تیسری اور آخری فلم 2010ء میں آئی فلم ’’ہاؤس فل‘‘ تھی۔
بعض ذرائع کے مطابق ادکارہ ڈپریشن کا شکار تھی۔ اکیلا پن ان کو ستاتا تھا۔ 3 جون 2013ء کو (بھارتی وقت کے مطابق رات 10:45 بجے) نامعلوم وجوہات کی بنا پر جوہو میں واقع ساگر ترگ اپارٹمنٹ میں اپنی رہائش گاہ پر پھانسی کے پھندے پر جھولتی ہوئی پائی گئیں۔ اس وقت گھر پر ان کی والدہ تھیں اور نہ ان کی بہنیں۔ ان کو فوراً ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دیا۔
اداکارہ کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات میں خود کشی کے لیے اُکسانے کے الزام میں سورج پنچولی کو 10 جون، 2013ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔