معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سافٹ ڈرنک ’’کوکا کولا‘‘ (Coca Cola) کی 600 ملی لیٹر بوتل میں 15 چمچ چینی ہوتی ہے۔
اس طرح ریڈ بُل (Red Bull) نامی ’’انرجی ڈرنک‘‘ کہلانے والی سافٹ ڈرنک میں 12 چمچ چینی ہوتی ہے۔ اس سے ایک یا آدھ چمچ کم ’’سٹنگ‘‘ (Sting) نامی انرجی ڈرنک میں بھی ہوتی ہے۔
اب حیرت کی بات یہ ہے کہ اگر روزانہ کوئی ان سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرتا ہے، تو اس کے صحت پر کیا اثرات پڑیں گے؟ اس حوالے سے مشہور ہیلتھ ویب سائٹ "heart.org” نے ’’امریکن ہرٹ ایسوسی ایشن‘‘ (American Heart Association) کی چینی کے حوالے سے سفارشات شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک صحت مند مرد کو 24 گھنٹوں میں 9 چینی کے چمچ سے زیادہ چینی نہیں لینی چاہیے۔ اس طرح ایک صحت مند خاتون کو 6 چمچ چینی سے زیادہ نہیں لینی چاہیے۔