6 فروری، ہٹلر کی محبوبہ ’’ایوا براؤن‘‘ کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ایوا براؤن (Eva Braun) ایڈولف ہٹلر کی بیوی، 6 فروری 1912ء کو میونخ، جرمنی میں پیدا ہوئیں۔
دراصل ہٹلر کی محبوبہ تھیں، جنھیں بعد میں ہٹلر نے شادی کے بندھن میں باندھا۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھتی تھیں۔ 1930ء کو ایک سیل وومن کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ ایک روایت کے مطابق ایوا براؤن اور ہٹلر نے ایک ساتھ خودکشی کی تھی، ایوا نے زہر کھاکر اور ہٹلر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا چراغ گل کیا تھا۔
"britannica.com” کے مطابق ایوا براؤن 30 اپریل 1945ء کو برلن (جرمنی) میں انتقال کرگئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے