معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق شکیرا (Shakira Isabel Mebarak Ripoll) مشہور امریکی گلوکارہ، 2 فروری 1977ء کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں۔
والدہ کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔اپنا پہلا گانا 8 برس کی عمر میں خود لکھا۔ 13سال کی عمرمیں اسے ریکارڈ کروایا۔ اس دوران میں ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی، مگر فیفاورلڈ کپ 2010ء کے گانے ’’واکا واکا‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ ’’ہالی وڈ واک آف فیم‘‘ میں بھی شامل کی گئیں۔ ان کے گائے ہوئے دیگر گانوں میں ’’بیوٹی فل لائر‘‘ جیسے نغمے شامل ہیں۔
2010ء میں آئی ایل اُو کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ سے نوازی گئیں۔ گریمی ایوارڈ سے تین بار (2001ء، 2006ء، 2018ء) اور ایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازی جاچکی ہیں۔