ایک عام بالغ انسان دن میں کتنی مرتبہ سانس لیتا ہے؟
انگریزی کی ایک ویب سائٹ "wonderopolis.org” کی تحقیق کے مطابق ایک عام بالغ انسان ایک منٹ میں کوئی بیس مرتبہ سانس لیتا ہے۔ اس طرح پورا دن وہ 30,000 مرتبہ سانس لیتا ہے۔
اس طرح تھوڑی بڑی عمر کے لڑکے (جو ابھی بالغ نہیں ہوئے ہوں) 1 منٹ میں 12 مرتبہ اور پورے دن میں 17,000 مرتبہ یا اس سے تھوڑا زیادہ سانس لیتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ شرح آرام کے وقت لی جانے والی سانسوں کی ہے نہ کہ چلتے پھرتے یا کام کرتے وقت لی جانے والی سانسوں کی ہے۔