"Reader’s Digest Book of Facts” کے صفحہ نمبر 345 پر "Cinema and Television” کے زیرِ عنوان درج ہے کہ دنیا کی لمبی ترین فلم کا اعزاز "The Cure for Insomnia” کو حاصل ہے۔
یہ فلم "John Henry Timmis IV” نے بنائی ہے۔ 1987ء کو اسے شکاگو کے آرٹ انسٹیٹیوٹ میں پیش کیا گیا۔ اس کا دورانیہ 85 گھنٹے تھا۔ بعد میں اس کا مختصر ورژن پیش کیا گیا جو اتنا بھی مختصر نہیں تھا۔ اس کا دورانیہ 80 گھنٹے تھا۔