وکی پیڈیا کے مطابق احمد علی (Ahmad Ali) مشہور ناول نگار، شاعر، تنقید نگار، مترجم اور سفارت کار، 14 جنوری 1994ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
1910ء میں دہلی (متحدہ ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ علی گڑھ اور لکھنؤ کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی۔ 1932ء تا 1946ء لکھنؤ اور اِلہ آباد سمیت معروف بھارتی یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کے شعبے سے منسلک رہے اور بعد میں پروفیسر بنے۔ 1942ء تا 1944ء کے دوران میں بھارت میں بی بی سی کے نمائندے اور ڈائریکٹر رہے۔ 1948ء میں کراچی منتقل ہوئے۔ یہاں آکر پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے پروموشن ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ پاکستان کے پہلے سفیر کے طور پر چین گئے۔1951ء میں عوامی جمہوریہ کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنا پہلا ناول "Twilight in Delhi” لکھا۔ اس کے بعد کئی کتب کے مصنف بنے۔