نصرت فتح علی خان، تاریخِ انسانی کے 200 عظیم ترین گلوکاروں میں سے ایک

امریکہ کے معروف جریدے ’’رولنگ اسٹون‘‘ (Rolling Stone) نے لیجنڈری پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان کو تاریخِ انسانی کے 200 عظیم گلوکاروں کی فہرست میں شامل کردیا۔
’’رولنگ اسٹون‘‘ نے استاد نصرت فتح علی خان کا تعارف کراتے ہوئے انھیں ’’شہنشاہِ قوالی‘‘ کہا اور انھیں قوالی کی سلطنت کا آئیکون قرار دیتے ہوئے صدیوں پر محیط ان کے خاندانی وراثت کی تعریف کی۔
میگزین کے مطابق نصرت فتح علی خان نے اپنی بے مثل گائیکی سے پوری دنیا میں لوگوں کے دل جیتے اور خصوصی طور پر 80ء کی دہائی میں پیٹر گیبرئل کی ’’رئیل ورلڈ لیبل‘‘ کے لیے ان کی ریکارڈنگ اور پرفارمنس نے لوگوں کو بہت متاثر کیا۔
امریکی جریدے کے مطابق نصرت فتح علی خان کے مشہور مداحوں میں شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا بھی شامل تھیں۔
(بہ شکریہ ’’روزنامہ مشرق، پشاور‘‘، 5 جنوری 2023ء)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے