مانتے ہیں امیتابھ بچن کو آل انڈیا ریڈیو نے مسترد کیا تھا؟

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) اُن اداکاروں میں سے ہیں جنھوں نے زندگی میں بڑی محنت اور مشکل کے بعد جگہ بنائی۔
ویب سائٹ کے مطابق امیتابھ کو سب سے پہلے ’’آل انڈیا ریڈیو‘‘ نے صرف اس وجہ سے مسترد کیا تھا کہ ریڈیو انتظامیہ کو اُن کی آواز پسند نہیں آئی تھی۔
اس طرح امیتابھ کی اولین 12 فلمیں بری طرح ناکام ہوگئی تھیں۔
سب سے بڑی تکلیف جو امیتابھ کو سہنا پڑی، وہ یہ کہ اُن کا اپنا گھر نہیں تھا اور وہ اپنے دوست کے محل میں رہتے تھے۔
آج امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ بی بی سی (BBC) نے انھیں "Actor of the Millennium” کا خطاب دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے