2 دسمبر، افضال احمد کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق افضال احمد (Afzaal Ahmad) پاکستانی فلمی اداکار، 2 دسمبر 2022ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
گذشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور وہیل چیر تک محدود ہوگئے تھے۔ فالج کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد قوتِ گویائی سے بھی محروم ہوگئے تھے۔
جھنگ کے ایک سید گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ایچی سن سکول/کالج سے تعلیم حاصل کی۔ 1968ء تا 2012ء 384 سے زاید فلموں میں کام کیا اور لولی ووڈ میں سب سے زیادہ کامیاب اداکاروں میں سے ایک تھے۔ فلمی کیریئر کی شروعات پاکستانی فلم ’’دھوپ اور سویرا‘‘ سے کی جو 1968ء میں ریلیز ہوئی۔ 60ء کی دہائی میں اپنی آواز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کی چند فلمیں یہ ہیں: ’’ہاشو خان‘‘، ’’انسان اور گدھا‘‘، ’’پہلاوار‘‘، ’’عجب خان‘‘، ’’باغی سپاہی‘‘ وغیرہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے